May
16
2014

عام آدمی کا پاکستان ہے کیا

قوم کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لیے اے آر وائی نے کیا ملک گیر مہم کا آغاز۔ آغاز میں یہ مہم ہمارے ٹی وی چینلز کے ذریعے چلائی جائے گی اور پھرگلی گلی محلہ محلہ شہر شہر اور گاؤں گاؤں تک پہنچائی جائے گی۔ عام آدمی کا پاکستان مہم کا مقصد قوم میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ حالات پر تنقید کرنے کی بجائے خود میدان عمل میں قدم رکھا جائے۔کیونکہ دوسروں کی امداد سے بہتر ہے اپنے آپ پر یقین ہونا۔ اور ہمیں یقین ہے کہ اگر ہوگا خود پر یقین تو اوپر والا کردے گا اس دھرتی کو اور حسین۔ہر عام آدمی جو پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے وہ ہماری مہم کا حصہ ہے۔ کئی دہائیوں سے بدعنوان سیاست دان ملک کو لوٹ رہے ہیں۔وڈیروں جاگیرداروں اور کرپٹ افسروں نے عام آدمی کو دیوار سے لگا دیا ہے ۔عام آدمی کو ملکی معاملات میں پیچھے رکھاجاتا ہے اور انہیں یقین دلایا جاتا کہ وہ معاملات کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔تاکہ وہ اسی حالت میں رہیں۔ تذبذب کی یہ صورتحال زیادہ عرصہ باقی نہیں رہے گی۔ ایک عام آدمی جو ظلم کی چکی میں مزید نہیں پسنا چاہتا۔ایک عام آدمی جو اپنے حقوق کے لیے لڑنا چاہتاہے۔ کیونکہ اصل طاقت عام آدمی کے پاس ہے۔عام آدمی اگر چاہے تو گھر گلی محلے سے لے کر سارے پاکستان میں بہتری آسکتی ہے ۔ تبدیلی آسکتی ہے ۔ خوشحالی آسکتی ہے۔ جب عام آدمی کو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کا ادراک ہوجائے گا تو اسے کسی لیڈریا لیڈر نما کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ خود رہ نما بن جائے گا۔ عام آدمی کا پاکستان مہم میں اے آر وائی ٹیم ہر لمحہ عام آدمی کے ساتھ ہے۔ کیونکہ اٹھارہ کروڑ عام آدمیوں کا مطلب ہے چھتیس کروڑ ہاتھ۔۔۔کیا چھتیس کروڑ ہاتھ اس ملک کا نصیب نہیں بدل سکتے؟۔۔۔۔ضرور بدل سکتے ہیں!

May
15
2014

ہم تو اب تک یہ ہی سمجھتے تھے کہ یہ ملک صرف انگریزوں کے گھوڑے نہلانے والوں کا ہے

ہم تو اب تک یہ ہی سمجھتے تھے کہ یہ ملک صرف انگریزوں کے گھوڑے نہلانے والوں کا ہے ۔لیکن اے آر وائی نے جو عام آدمی کا پاکستان مہم شروع کی ہے اس سے آج پہلی بار مجھے محسوس ہوا کہ میں بھی پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہوں۔میرے پاس کچھ آئیڈیاز ہیں جو میں آپ سے شیئر کرنا چاہوں گا۔مجھے امید ہے اگر ان آئیڈیاز پر عمل کیا گیا تو اس سے نہ صرف عام آدمی کا بھلا ہوگا بلکہ پاکستان کا سر بھی فخر سے اونچا ہوگا۔ اے آر وائی نے یہ بہت اچھا قدم اٹھایا ہے ۔ ورنہ نوجوانوں کی باتیں تو سبھی کرتے ہیں لیکن کوئی نوجوانوں کو پلیٹ فارم نہیں دیتا تھا۔
میں اے آر وائی ٹیم کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی بہتری کے لیے میں بھی آپ کی ٹیم کے ساتھ ہوں 

May
15
2014

پہلی بار اے آر وائے پر دیکھا کہ کوئی عام آدمی کی بات کر رہا ہے

پہلی بار اے آر وائے پر دیکھا کہ کوئی عام آدمی کی بات کر رہا ہے بہت اچھا لگا ۔ اب میں بھی عام آدمی تحریک کا حصہ ہوں ۔۔ جیو میں نے اس وقت دیکھنا چھوڑ دیا تھا جب انہوں نے تحریک پاکستان کے خلاف مہم چلائی تھی اور ۔۔پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الاللہ جیسے نعرے میں سے لا الہ الاللہ کونکال دیا گیاتھا۔۔ ویسے بھی پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے کے لیے ایک عام پاکستانی کے دل میں کوئی گنجائش نہیں رہتی۔۔ میں بہت عرصے سے دعائیں مانگ رہا تھا کہ آخر وہ دن کب آئے گا جب جیو کو بند کیا جائے گا اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میرا خواب سچ ہونے والا ہے۔

Calendar

<<  February 2018  >>
MoTuWeThFrSaSu
2930311234
567891011
12131415161718
19202122232425
2627281234
567891011

View posts in large calendar

Page List

    RecentComments

    Comment RSS